۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام پیام ملکی

حوزہ / صوبہ کردستان میں حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: قرآن کریم، احادیث اور بزرگ مذہبی رہنماوں کے فرامین میں تعلیم و تعلم کو خاص اہمیت حاصل رہی ہے اور اس کے لیے وقت یا جگہ کی کوئی قید نہیں لگائی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ کردستان میں حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست حجت الاسلام پیام عبدالملکی نے صوبہ کردستان میں حوزہ علمیہ کے اساتید اور معلمات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تعلیم و تعلم کو قرآن کریم اور احادیث میں خاص اہمیت حاصل رہی ہے اور اس کے لیے وقت یا جگہ کی کوئی قید نہیں لگائی گئی۔

صوبہ کردستان میں حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: انسان کو ہمیشہ یا تو پڑھنا چاہئے یا پڑھانا چاہیے اور ان دونوں میں تعلیم کا ستون اور محور استاد قرار پاتا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم ان تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہتے ہیں جو تعلیم کے میدان میں ہمیشہ اپنی جہادی اور موثر موجودگی رکھتے ہیں۔

حجت الاسلام عبدالملکی نے مزید کہا: آج ہم صوبہ کردستان کے تمام حوزاتِ علمیہ کے برجستہ اساتید کی خدمت میں حاضر ہیں یقیناً ہمارے لیے برجستہ اساتید کا انتخاب بہت مشکل کام تھا کیونکہ اس سلسلے میں حوزاتِ علمیہ کے تمام اساتید انتہائی محنتی، مثالی اور لائقِ تحسین ہیں۔

صوبہ کردستان میں حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست نے مزید کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ تمام علماء و اساتید کی کوششیں اور زحمات کو حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف منظور کریں گے اور یہ اسلامی معاشرے میں موثر واقع ہوں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .