حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر رضوی (ع) کے متولی حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی نے بچوں اور نوجوانوں کی فکری پرورش کے مرکز کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں بچوں اور نوجوانوں کو دینی معاشرہ کا اہم ترین طبقہ قرار دیتے ہوئے کہا: بچوں اور نوجوانوں کی صحیح دینی تعلیم آنے والی نسلوں کو انحرافات سے بچانے کی ضامن ہے۔
انہوں نے کہا: اگر تمام فکری اور نظریاتی طوفانوں کے باوجود بچوں اور نوعمروں کی دینی تعلیم و تربیت کو صحیح طریقے سے انجام دیا جائے تو یہ ملک کی اگلی نسل کو انحرافات سے بچانے اور ان کے روشن مستقبل کا ضامن ہو سکتا ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی نے کہا: بچپن اور جوانی بلاشبہ انسانی زندگی کے اہم ترین اور اثر انگیز سالوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس دور میں انسانی شخصیت اور سوچ کی بنیادیں آہستہ آہستہ تشکیل پاتی ہیں۔
آستان قدس رضوی (ع) کے متولی نے ملک کی اگلی نسل کی ترقی اور خوشحالی میں بچوں اور نوعمروں کی فکری نشوونما کے مرکز کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: روحانی اور دینی نقطہ نظر سے انسانی تعلیم و تربیت سب سے قیمتی اور مقدس اعمال میں سے ایک ہے۔ لہذا اگر تمام فکری اور نظریاتی طوفانوں کے باوجود بچوں اور نوعمروں کی دینی تعلیم و تربیت کو صحیح طریقے سے انجام دیا جائے تو یہ ملک کی اگلی نسل کو انحرافات سے بچانے اور ان کے روشن مستقبل کا ضامن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: استکبار، دشمنانِ اسلام اور صیہونوں کی جانب سے موجودہ دور میں ثقافتی یلغار، خاص طور پر سائبر اسپیس اور میڈیا وغیرہ کے ذریعہ یہ لوگ اسلامی معاشرے کو گمراہی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔
حجۃ الاسلام و المسلمین احمد مروی نے کہا: دشمنانِ اسلام دنیا پر حکمرانی اور اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لئے مذہبی احترام کو ختم کرنے اور معاشرہ کو مذہب و روحانیت سے دوری اور اسی طرح مادیت پرستی کو فروغ دینے اور انسانوں کو جھوٹی روایات کی طرف راغب کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔