حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر معاشرے میں موجود مشکلات کے پیش نظر آیت اللہ وحید خراسانی نے میڈیکل عملے کی زحمتوں کی قدردانی اور ان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا: لوگ ڈاکٹرز اور میڈیکل عملے کی سفارشات پر عمل کریں اور ہر اس چیز سے اجتناب کریں جو معاشرے میں بیماری پھیلنے کا باعث بنتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: لوگ مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل دو عمل انجام دیں:
۱) 25 رجب کی رات یا دن کو کہ جو سال جدید کا پہلا دن اور امام موسیٰ بن جعفر علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے، گھروں میں اہل خانہ کے ہمراہ باب الحوائج سے توسل کریں اور امام مظلوم(ع) کے مصائب کو ذکر کریں۔
۲) جتنی مقدار قرآن کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں، تلاوت کریں اور اسے امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی مادر گرامی حضرت نرجس خاتون(علیھا السلام) کو ہدیہ کریں۔
امید ہے کہ اس عمل سے حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی توجہ اور عنایت خاص ہمارے شامل حال ہوگی، ان شاء اللہ۔