۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
تصاویر/دیدار رئیس مجتمع آموزش عالی اصفهان با  آیت الله ناصری

حوزہ / حوزہ علمیہ کے معلّمِ اخلاق نے کہا: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف ایک لحظہ بھی ہمارے حال سے غافل نہیں ہیں اور وہ کسی کو فراموش نہیں کرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصفہان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی نمائندگی کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید امیر رضا طاہائی نے اپنے معاونین کے ہمراہ آیت اللہ محمد علی ناصری دولت آبادی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین طاہائی نے جامعۃ المصطفی اصفہان کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

آیت اللہ ناصری دولت آبادی نے بھی اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے طلباء اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کے سپاہیوں کی اہمیت اور آنحضرت کے خاص الطاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علم اور علماء کی اہمیت کو بیان کیا۔

اس معلمِ اخلاق نے مزید کہا: امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ایک لحظہ بھی ہمارے حال سے غافل نہیں ہیں۔ وہ کسی کو فراموش نہیں کرتے۔ تمام عالم وجود امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے محضر میں ہے۔ وہ اس عالم دنیا میں خدا کے خلیفہ ہیں پس وہ ہمارے کردار و گفتار اور نیتوں سے بخوبی واقف ہیں۔

آیت اللہ ناصری دولت آبادی نے کہا: طلاب اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہیوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اور ہر حال میں اپنے مولا کی یاد میں رہیں اور مشکلات میں "یابن الحسن" کے استغاثہ کو فراموش نہ کریں۔

انہوں نے آخر میں مکتب اہل بیت علیہم السلام اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہیوں کی خدمت کی تاکید کرتے ہوئے کہا: تمام وہ افراد جنہیں طلاب کی خدمت کرنے کی خدا نے توفیق عطا کی ہے انہیں اس کی قدر جاننی چاہئے اور طلاب کی مشکلات کے حل کے لئے کوشش کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .