۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ماندگاری

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: ولی فقیہ امام زمانہ عجل کی غیبت کے دوران اپنے وقت کا مسلم بن عقیل ہے لہٰذا جو شخص امام کے اس مسلم کی مدد نہیں کرے گا وہ بلاشبہ امام زمانہ عجل کی بھی مدد نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ماندگاری نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کے دوران حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی اور کہا: بصیرت کا مقاومت سے براہ راست تعلق ہے۔ ان ایام میں ہمیں ایک دوسرے کو بصیرت کی طرف دعوت دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا: قرآن و احادیث کی رو سے بصیرت اگر صبر و مقاومت کے ہمراہ ہو تو وہ دنیا اور آخرت میں سعادت کا باعث بنتی ہے۔

حجت الاسلام ماندگاری نے کہا: شیطان ہمیشہ لوگوں کو بہشت سے غافل کرنے اور دنیاوی رنگینیوں میں مصروف رکھنے کی کوشش میں رہتا ہے۔

انہوں نے سورہ زمر کی آیت نمبر 9 کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بصیرت کا فہم و معرفت سے گہرا تعلق ہے۔ ظلمت و تاریکی کے راستے پر چلنا معاشرے کو ولی خدا سے دور کر دیتا ہے اور اسے تباہی کی طرف لے جاتا ہے اور خدا کے نور سے تمسک کرتے رہنا لوگوں کے باطن کو منور کر دیتا ہے۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: ولی فقیہ امام زمانہ عجل کی غیبت کے دوران اپنے وقت کا مسلم بن عقیل ہے لہٰذا جو شخص امام کے اس مسلم کی مدد نہیں کرے گا وہ بلاشبہ امام زمانہ عجل کی بھی مدد نہیں کرے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .