حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیتاللہ محمود رجبی نے مدرسہ علمیہ معصومہ قم میں "معرفتِ نفس اور خدا کی شناخت اور سعادت کے حصول میں اس کا کردار" کے موضوع پر منعقدہ درس اخلاق میں گفتگو کے دوران کہا: خود شناسی نہ صرف ایک فردی عمل ہے بلکہ ایک الہی اور توحیدی معاشرے کے تعمیر کی بنیاد بھی ہے۔
انہوں نے طلاب سے خطاب میں قرآن کی آیات اور روایات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: انسان اکثر اپنی شناخت میں غلطی کرتا ہے اور یہی جہل اسے اکثر صحیح زندگی کے راستے سے دور کر دیتا ہے۔
آیتاللہ رجبی نے کلام امیرالمؤمنین (ع) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: مَن لَم یَعرِفْ نَفسَهُ بَعُدَ عَن سَبیلِ النَّجاةِ ، و خَبَطَ فی الضَّلالِ و الجَهالاتِ؛ یعنی جو اپنے نفس کو نہیں پہچانتا وہ نجات کے راستے سے دور ہو جاتا ہے اور گمراہی اور جہالت کے دائرے میں قدم رکھ دیتا ہے۔" یہ جملہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خود شناسی انسانی کمال کے راستے میں نہایت ضروری اور ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا: معرفت نفس انسان کو خود پسندی اور تکبر سے آزاد کر دیتی ہے اور اسے عاجزی اور فروتنی کی طرف لے جاتی ہے۔ اگر یہ معرفت دل کی گہرائی میں یقین بن جائے تو یہ انسان کی زندگی کو بدل سکتی ہے۔









آپ کا تبصرہ