۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
استاد حسین انصاریان

حوزہ / ایران کے نامور خطیب اور مفسر قرآن نے کہا: نفس انسان کو برائی کی طرف دعوت دیتا ہے۔ البتہ جو بھی اس دنیا میں نفسانی خواہشات میں مبتلا ہوگیا اسے معلوم ہونا چاہئے کہ نفس کبھی گناہ کرنے سے سیر نہیں ہوتا اگر سیر ہوتا تو بڑے بڑے گناہگار گناہ سے سیر ہوجاتے اور توبہ کر لیتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق استاد حسین انصاریان نے تہران میں امام بارگاہ "ہدایت" میں مجلس عزا سے اپنے خطاب میں خدا کے محبوب بندوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: کون سی چیز باعث بنتی ہے کہ انسان خدا کا محبوب بن جائے۔ امیرالمومنین علیہ السلام نہج البلاغہ میں فرماتے ہیں: "انّ مَن اَحبَّ عباد الله الیه عبداً  اعانه اللهُ علی نفسه"۔  خدا کے نزدیک محبوب ترین بندہ وہ ہے کہ خداوند عالم اس کی تمام ناجائز خواہشات پوری نہ ہونے میں اس کی مدد کرتا ہے۔

استاد حسین انصاریان نے مزیدکہا: انسان کا نفس اسے برائی کی طرف دعوت دیتا ہے۔

 انہوں نے کہا: تمام انسانوں کی 95فیصد برائیاں ان پر نفس امارہ کی حکومت کا نتیجہ ہیں۔ اس کے متعلق قرآن مجید میں ارشاد خداوندی ہے: «إِنَّ اَلنَّفْسَ لَأَمّٰارَةٌ بِالسُّوءِ» (سورهٔ یوسف، آیهٔ 53)۔ انسان کا نفس اسے برائی کی طرف دعوت دیتا ہے البتہ جو شخص دنیا میں خواہشات نفس میں مبتلا ہوگیا اسے معلوم ہونا چاہئے کہ نفس کبھی گناہ کرنے سے سیر نہیں ہوتا ہے۔

 ایران کے نامور خطیب نے کہا: مسلسل گناہ کرنے کا نتیجہ آیات الہی کو جھٹلانا ہے۔ مسلسل اور پے درپے گناہ کرنے کی وجہ سے انسان توحید، نبوت، امامت، حلال اور حرام کا انکار کرنے لگتا ہے۔

انہوں نے کہا: اس طرح کا انسان دراصل شیطان کا کوڑا دان بن جاتا ہے اور شیطان ہر برائی اور آلودگی کو اس کوڑا دان میں ڈال دیتا ہے۔

استاد حسین انصاریان نے آخر میں کہا: گناہ انسان کے دل کو آلودہ کر دیتا ہے اور جو دل معنوی طور پر آلودہ ہو جائے اس میں خدا، انبیاء اور اہلبیت علیھم السلام کی کوئی جگہ باقی نہیں رہتی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .