۱ خرداد ۱۴۰۳ |۱۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 21, 2024
مولانا سید تجمل حسین نقوی

حوزہ/ امامت وہ ذریعہ ہے جس کے بغیر خدا کی معرفت ممکن نہیں ہے  کیونکہ امام اللہ اور بندوں کے درمیان کے وہ ذریعہ ہے جس کے بغیر خدا کی معرفت ممکن نہیں و اگر امام نہ ہو تو اس کے بندے خدا کی معرفت حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم کے زیر انتظام صحن مسجد اعظم حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں اول محرم الحرام سے ہی عشرہ مجالس کا انعقاد کیا گیا گیا ہے جسے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید تجمل حسین نقوی "معرفت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف"  کے عنوان سے خطاب کر رہے ہیں۔

مولانا موصوف نے کہا کہ امامت وہ ذریعہ ہے جس کے بغیر خدا کی معرفت ممکن نہیں ہے  کیونکہ امام اللہ اور بندوں کے درمیان کے وہ ذریعہ ہے جس کے بغیر خدا کی معرفت ممکن نہیں و اگر امام نہ ہو تو اس کے بندے خدا کی معرفت حاصل نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ بندے سراپا تقصیر ہیں خدا نور مطلق ہے یہ خطا کار بندے ڈائرکٹ خدا کی معرفت نہیں حاصل کرسکتے ہیں مگر ان کے درمیان کوئی واسطہ موجود ہو، اس واسطہ کا نام امامت ہے جو زمیں پر مظاہر اوصاف پروردگار ہیں ۔

مجلس کا آغاز جناب قاری حجت الاسلام حسن حسرت ( بلتستان) نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ بعد از مجلس انجمن در معصومہ سلام اللہ علیہا ( طلاب سندہ) نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .