بدھ 19 نومبر 2025 - 13:55
دشمن ثقافتی میدان میں دقیق اور طویل المدتی منصوبوں کے ذریعہ ہمارے عقائد کو بتدریج تبدیل کرنے کے درپے ہے

حوزہ/ ایران کے صوبہ خراسان جنوبی میں تبلیغاتِ اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل نے ہوئے کہا: طلباء کو چاہیے کہ اس خطرناک تحریک کے مقابلے میں داخلی پلاننگ، علمی جائزہ اور ہدفمند معنوی منصوبہ بندی کے ذریعہ اپنے تبلیغی اور ثقافتی مستقبل کی راہیں ابھی سے متعین کریں تاکہ وہ فکری اور ایمانی میدان میں پیش قدم رہ سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خراسان جنوبی میں تبلیغاتِ اسلامی کے ڈائریکٹر جنرل حجت الاسلام سالاری نے مدرسہ علمیہ امام خمینی (رہ) شہر کوه سرخ کے طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دشمن ثقافتی میدان میں دقیق اور طویل المدتی منصوبوں کے ذریعہ ہمارے عقائد کو بتدریج تبدیل کرنے کے درپے ہے۔

انہوں نے کہا: طلباء کو چاہیے کہ اس خطرناک رجحان کے مقابلے میں مضبوط پلاننگ اور ہدفمند معنوی منصوبہ بندی کے ذریعہ اپنے طالب علمی کے تہذیبی راستے کو متعین کریں۔ ہمارا دشمن اپنی ثقافتی تحریکوں وغیرہ کے ذریعہ حجاب سمیت مختلف دینی و معاشرتی مسائل کو نقصان پہنچانے کی غرض سے کئی مذموم منصوبے بنائے ہوئے ہے، جن سے ہوشیار رہنے اور معاشرے کو ان سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

حجت الاسلام سالاری نے مزید کہا: ہمارا دشمن جلدی میں نہیں ہے؛ وہ انتہائی مکاری سے قدم بہ قدم آگے بڑھ رہا ہے؛ خفیہ پروپیگنڈوں سے لے کر سماجی و معاشرتی بدامنی پھیلانے تک، سب منصوبے طویل المدتی فکر سازی کی بنیاد پر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا: علماء و طلباء کو چاہیے کہ اپنے علمی اور روحانی سفر کے لیے دقیق منصوبہ بندی کریں تاکہ وہ اپنے تبلیغی، علمی اور یہاں تک کہ انتظامی مستقبل کی راہ ابھی سے متعین کر سکیں۔

حجت الاسلام سالاری نے امیرالمومنین علی علیہ السلام کے فرمان «التلطّف فی الحیلة أجدی من الوسیلة» یعنی حیلہ سازی میں نرمی و ظرافت ظاہری وسائل سے زیادہ مفید ہے" کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: لہٰذا، اگر طالب علم اپنے علم اور تبلیغ کے راستے میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے بھی ہمیشہ آمادہ اور معنویت کے میدان میں تدبیر و تأمل کے ساتھ قدم اٹھانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha