۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علی ربیعی - سخنگوی دولت

حوزہ/ایرانی حکومت کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ملکوں سے باہمی احترام پر مبنی طویل المدتی تعاون پر تیار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی حکومت کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ملکوں سے باہمی احترام پر مبنی طویل المدتی تعاون پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی" نے منگل کے روز ہفتہ وار پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایران اور چین کے درمیان طویل المدتی تعاون کے منصوبے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم دوسرے ممالک سے بھی طویل المدتی تعاون پر تیار ہیں۔

ربیعی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بغیر صہیونی ریاست اور پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کے دوسری ملکوں سے تعاون پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے چین سے طویل المدتی تعاون کی تجویزسے متعلق معلومات کو ابتدا ہی سے اب تک مرحلہ وار منظرعام پیش کیا ہے اور جب اس معاہدے کی حتمی شکل دی جائے تب اس کا اعلان بھی ہوجائے گا۔

ربیعی نے کہا کہ دوسرے ملکوں اور علاقائی اتحادوں سے تعاون سے متعلق ہماری پالیسی میں تقسیم کا کوئی جگہ نہیں ہے اور اسلامی جمہموریہ ایران طے شدہ اصولوں پر مبنی کبھی بھی "یہ اور وہ" اور "مغرب اور مشرق" کے درمیان اپنے آپ کو ناگزیر انتخاب میں نہیں رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا متوازن اور آزاد خارجہ پالیسی کے تحت دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کثیرالجہتی اور جامع ہے۔

ربیعی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون منصوبے پر خصوصی توجہ دی ہے اور یہ ایران اور چین کے درمیان طویل المدتی تعاون کا روڈمیپ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .