حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیرِ حوزہ علمیہ آیت اللہ اعرافی نے مرکزی اعتکاف کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کے دوران اعتکاف کو اللہ کے قرب اور روحانی رشد کا روشن ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا: اعتکاف نوجوانوں کے لیے معنوی خودسازی، فکری بیداری اور دینی شعور میں اضافے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔
اہوں نے مزید کہا: اللہ کی راہ میں خدمت ایک اجتماعی اور الہی ذمہ داری ہے اور اعتکاف کے ایام میں عوام کی پرجوش اور خلوص بھرپور شرکت اس عبادت کی زندہ اور مؤثر روح اور معنویت میں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
مدیرِ حوزہ علمیہ نے اعتکاف کی عوامی حیثیت پر زور دیتے ہوئے کہا: یہ عمل بنیادی طور پر لوگوں کے تعاون اور شرکت سے آگے بڑھتا ہے البتہ جہاں ضرورت ہو وہاں دینی اور ثقافتی شخصیات کی موجودگی بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: اعتکاف کے اثرات کو پائیدار بنانے کے لیے نظم و ضبط، مستقبل کی منصوبہ بندی، تحقیق اور واضح حکمت عملی ضروری ہے تاکہ یہ عبادت محض ایک وقتی اور عارضی عمل نہ رہے بلکہ ایک مؤثر تربیتی اور فکری تحریک بن سکے۔
مدیر حوزہ علمیہ نے مزید کہا: آج کے نوجوان مختلف فکری اور ثقافتی حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اعتکاف کے ذریعے انہیں معرفتی طور پر مضبوط بنایا جائے اور انہیں معاشرے میں روحانی اور تہذیبی اقدار کے نمائندے کے طور پر تیار کیا جائے۔
انہوں نے آخر میں اعتکاف کے لیے مستحکم مالی وسائل، باہمی تعاون اور حوزوی اداروں کے درمیان ہم آہنگ منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس روحانی عمل کو بہتر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔









آپ کا تبصرہ