۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ دیدار وزیر امور خارجه با آیت الله اعرافی

حوزہ / آیت اللہ اعرافی کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران نے بین الاقوامی میدانوں میں اسلام کے حوالے سے جو کام کیا ہے وہ باقیات الصالحات اور سرزمین ایران کے لیے بہت قیمتی سرمایہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے جمعرات 28 دسمبر 2023ء کو حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات میں حوزہ علمیہ اور جامعة المصطفی کے بین الاقوامی نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہوئے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران نے بین الاقوامی میدانوں میں اسلام کے حوالے سے جو کام کیا ہے وہ باقیات الصالحات اور سرزمین ایران کے لیے بہت قیمتی سرمایہ ہے۔

انہوں نے علمی، عمومی اور ثقافتی سفارت کاری کے میدان میں حوزہ علمیہ اور وزارت امور خارجہ کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ضروری صلاحیتوں کو فعال کرنے کے لیے خطے اور وزارت خارجہ کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی اہمیت پر زور دیا اور کہا: دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے حوزہ علمیہ قم کے دینی تفکر کی قبولیت اور علم و دانش کے مختلف میدانوں میں وجود کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ ملک کے بین الاقوامی مراکز بشمول جامعة المصطفیٰ، معارف اسلامی اور دینی علوم کے ساتھ مربوطہ سبجیکٹس کو ٹیکنیکل اور انجینئرنگ سمیت میڈیکل کے شعبوں میں بھی نافذ کریں۔

حوزہ علمیہ اور وزارت امور خارجہ کا مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جانا چاہئے

امیر عبد اللہیان نے اپنی گفتگو کے آخری حصے میں حوزہ علمیہ اور وزارت امور خارجہ کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: ان ورکنگ گروپس میں باہمی صلاحیتوں کے حوالے سے اقدام اور دینی اور حوزوی سفارت کاری کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی مفاہمت کی یادداشت تیار کی جانی چاہیے اور مربوطہ اور مشترکہ علمی پروگرامز تشکیل دینے چاہئیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .