۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دیدار سفیر جمهوری اسلامی ایران در واتیکان با رئیس آکادمی بین المللی مریم شناسی

حوزہ / ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے مریم شناسی بین الاقوامی اکیڈمی کے سربراہ سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کے مطابق، ویٹیکن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حجت الاسلام و المسلمین محمد حسین مختاری نے ویٹیکن میں مریم شناسی بین الاقوامی اکیڈمی کے سربراہ "فادر اسٹیفانو چکین" سے ملاقات اور گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق اس اکیڈمی کے سربراہ نے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمارا ایران کی کئی ایک یونیورسٹیوں کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہدہ ہے اور ساتھ ہی ہم مشترکہ منصوبوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: مختلف ثقافتوں کو جاننا بہت ضروری ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم سب کو حضرت مریم کے سائے میں باہمی مکالمہ اور گفتگو کے لیے قبول کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین محمد حسین مختاری نے بھی گفتگو کے دوران مفید توضيحات پیش کرنے پر مریم شناسی بین الاقوامی اکیڈمی کے سربراہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اسلام میں حضرت مریم سلام اللہ علیہا کا خاص احترام ہے۔ قرآن کریم میں 34 بار حضرت مریم سلام اللہ علیہا کا اسم مبارک ذکر ہوا ہے اور کئی بار ان کے بارے میں واقعات بیان ہوئے ہیں۔

انہوں نے باہمی تعاون پر اظہار آمادگی کرتے ہوئے کہا: ہم ایران سے حوزوی اور علمی شخصیات کو دعوت دے سکتے ہیں اور اسی طرح وہ ایران میں آپ کا میزبان بھی بن سکتے ہیں تاکہ حضرت مریم سلام اللہ علیہا سمیت مختلف موضوعات پر تحقیقی اور علمی کاموں کو انجام دیا جا سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .