۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
آیت الله اعرافی-وزیر خارجه واتیکان

حوزہ/ پوپ سے ملاقات کے بعد حوزہ علمیہ کے سرپرست نے ویٹیکن کے وزیر خارجہ آرچ بشپ گیلاگھر سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پوپ سے ملاقات کے بعد حوزہ علمیہ کے سرپرست نے ویٹیکن کے وزیر خارجہ آور عیسائی کیتھولک دہنما آرچ بشپ گیلاگھر سے ملاقات کی۔

اطلاع کے مطابق اس ملاقات میں جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حجت الاسلام سید طحہٰ ہاشمی اور مرکز برائے مواصلات و بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام حسینی کوہساری بھی موجود تھے، آیت اللہ اعرافی نے امید ظاہر کی کہ یہ سفر ایک خوشگوار سفر ثابت ہوگا، اور عالمی پیمانے پر اسلام اور عیسائیت کر روابط کو ایک اہم موڑ ملے گا۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے حوزات علمیہ کی استعداد کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ قم اسلامی علوم کا سب سے بڑا حوزہ ہے جس کی بنیاد اسلام اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات پر مبنی ہے۔

اسلام اور مسیحیت کے مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے مدارس کی سپریم کونسل کے رکن نے کہا کہ حوزہ علمیہ میں مختلف قسم علوم اسلامی اور علوم انسانی کے ماہرین اور پروفیسرز سے استفادہ کیا جاتا ہے جو بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مذہبی روابط کو فروغ دے سکتے ہیں اور مشکلات کا حل پیش کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: اس وقت دنیا بھر میں سو سے زیادہ ممالک میں حوزہ علمیہ اور جامعۃ المصطفیٰ بین الاقوامی یونیورسٹی اورر بین المذاہب مکالمے کی روش پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے پوپ فرانسس کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: مذہب، اخلاقیات اور روحانیت کے کردار کو فروغ دینا، فیملی کی حمایت کرنا اور خواتین اور ماؤں کا احترام قائم رکھنا، اور مختلف ممالک کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کا مقابلہ کرنا، خاص طور پر ملک ایران پر جابرانہ پابندیاں، دنیا کے محروموں بالخصوص فلسطینی کی حمایت اور ماحولیاتی مسائل پر توجہ دینا حوزہ علمیہ کی بین الاقوامی حکمت عملی میں شامل ہے۔

پوپ کی جانب سے کئے گئے استقبال کا ذکر کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے سرپرست نے حوزہ اور ویٹیکن کے درمیان تعاون کے بارے میں بات کی اور کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور وزارت خارجہ نے بھی تعاون کے فروغ کا خیر مقدم کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ویٹیکن اور ایران کے درمیان تعاون کو فروغ ملے گا، ہمیں امید ہے کہ ویٹیکن کی حکومت تعلیمی، تحقیقی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گی اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کئے جائیں گے۔

ہم فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں

اس ملاقات میں ویٹیکن کے وزیر خارجہ نے پوپ کے ساتھ ملاقات کے موثر ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ کے سرپرست اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی اور ہم باہمی تعلقات کو وسعت دینے پر متفق ہیں، مذہبی مذاکرات اور اجلاس کے سلسلے میں، ویٹیکن ہر آن آمادہ ہے۔

ایران کے خلاف پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا: "ہم سمجھتے ہیں کہ فریقین کو معاہدے کا پابند رہنا چاہیے۔"

ویٹیکن کے وزیر خارجہ نے ملاقات کے آخر میں کہا کہ "ہم فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں،"

ویٹیکن کے میوزیم اور لائبریری کا دورہ

آیت اللہ اعرافی نے ویٹیکن کے سفر کے دوران ویٹیکن میوزیم اور لائبریری کا بھی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ ویٹیکن لائبریری میں سو سے زائد زبانوں میں ایک لاکھ خطی نسخے موجود ہیں اور دس لاکھ کتابیں اور عیسائیت کی تاریخ سے متعلق متعدد دستاویزات موجود ہیں۔

لائبریری کے دورے کے علاوہ آیت اللہ اعرافی نے ویٹیکن میوزیم بالخصوص تریمالوجا گیلری کا بھی دورہ کیا۔

اس میوزیم کے ایک حصے کا دروازہ 25 سال بعد صرف آیت اللہ اعرافی کے لیے کھولا گیا جو کہ کسی بھی ملک کے صدر کے لئے بھی نہیں کھولا جاتا اور اسے دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی، یہ ہال ویٹیکن کلیکشن کی نایاب پینٹنگز، تصاویر اور تاریخی مجسمے پر مشتمل ہے۔

اس لائبریری میں فارسی کتابوں کے 300 نسخے موجود ہیں اور اس کے علاوہ عربی اور ترکی کی سینکڑوں کتابیں، فارسی حوالہ جات اور فارسی تحریریں بھی موجود ہیں۔

اس دوران فارسی کتب سے متعلق ان پرانے نسخوں کی نقاب کشائی کی گئی جن میں خلیج فارس کا نقشہ بھی شامل ہے جس میں خلیج فارس کی واضح نشاندہی کی گئی ہے اور یہ دستاویز 600 سال پرانا ہے جو ویٹیکن میں موجود ہے۔

اس دورے کے متعلق آیت اللہ اعرافی نے اس امید کا اظہار کیا کہ حوزہ علمیہ اور ویٹیکن کی لائبریریوں کے درمیان اچھے تعاون کا امکان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .