۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله سبحانی+آیت الله اعرافی

حوزہ / آیت اللہ جعفر سبحانی نے سربراہ حوزہ علمیہ قم کو ایک مراسلے میں پاپ سے ملاقات سے متعلق چند نکات بیان کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے سربراہ حوزہ علمیہ کو ایک خط میں پاپ سے ملاقات کے متعلق چند درج ذیل نکات بیان کئے ہیں:

۱۔ جنابعالی کا ویٹیکن کا دورہ حوزہ علمیہ قم اور کیتھولک مسیحیت کے درمیان پہلا باقاعدہ رابطہ ہے۔

۲۔ پاپ کی شخصیت اپنے ماسلف سے ممتاز ہے کیونکہ عراق کے دورے اور آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے دوران جو مطالب انہوں نے بیان کئے ہیں وہ انہیں بیان کرنے سے گریز بھی کر سکتے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ چیزوں کو چھپانے کے بجائے کسی حد تک حقائق کو بیان کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

۳۔ باہمی علمی اور اکیڈمی تعاون اور اساتذہ اور طلباء کا آپس میں تبادلۂ خیال بہت مناسب اقدام ہو گا۔

۴۔ اس ملاقات کے لئے میری بہترین تجویز یہ ہے کہ مشترکہ کلامی مسائل کو تحریری صورت میں مرتب کرنے کی پیشکش کی جائے  جس کا حجم زیادہ نہ ہو البتہ مشترکہ علمی کام جیسے بچوں کے حقوق، خاندان اور ماحولیات بھی گفتگو کے لئے مناسب موضوعات ہیں۔

۵۔ ان کی علمی انجمنوں کو حوزہ علمیہ کے مراکز کے وزٹ کی دعوت دینا بھی اس ملاقات میں مناسب ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .