منگل 31 مئی 2022 - 18:08
رہبر معظم انقلاب کا پاپ فرانسس کے نام زبانی پیغام

حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پاپ فرانسس سے ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کا زبانی پیغام پاپ تک پہنچایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پاپ فرانسس سے ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا زبانی پیغام پاپ فرانسس تک پہنچایا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کو میرے سفر کی اطلاع ملنے کے بعد آپ نے اپنے پیغام میں آپ کو سلام پیش کرنے کو کہا۔ انہوں نے آپ کی گذشتہ فعالیت اور لاطینی امریکہ کے ساتھ آپ کے تعلقات کی تعریف کی اور بعض مواقع پر اسلام اور عیسائیت کے درمیان تعلقات میں نرمی لانے اور مظلوموں کے دفاع کے سلسلے میں آپ کے موقف کی تعریف کی ہے اور انہوں نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ دنیا کے مظلوموں بالخصوص فلسطین اور یمن کے مظلوموں کے دفاع میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور واضح اور شفاف موقف اپنائیں گے۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی امید کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے دفاع میں اقدام کیا جائے گا اور اس کا حل عوام کے انتخاب اور فلسطین پر حاکم تمام مذاہب کے پیروکاروں سمیت تمام اصیل اور فلسطینی افراد کے انتخابات پر مبنی ہوگا۔

پاپ فرانسس نے رہبر معظم انقلاب کا پیغام سننے کے بعد کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایران کے مراجع اور بزرگانِ دین کو میرا سلام بھی پہنچائیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے جو باتیں کی ہیں ہم بھی انہیں قبول کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .