۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
تصاویر / دیدار با آیت الله اعرافی

حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے کہا: جمہوریہ آذربائیجان سے توقع ہے کہ وہ لوگوں کے دینی جذبات کا احترام کرتے ہوئے مقدسات کی توہین پر معذرت کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے شہر قم میں جامعۃ الزہراء (س) میں "آسمانی فن پاروں" کے عنوان سے منعقدہ ایک فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے جمہوریہ آذربائیجان میں بعض طلباء اور علماء کی گرفتاریوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: لوگ وہاں پر مقدسات کی توہین پر سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں حکومت آذربائیجان سے توقع ہے کہ وہ لوگوں کے دینی جذبات کا احترام کرتے ہوئے دینی مقدسات کی توہین پر لوگوں سے معذرت کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا: سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ دینی شخصیات کا تعلق کسی خطے سے بھی ہو وہ سب عالم اسلام سے متعلق ہیں۔ حکومت آذربائیجان کو چاہیے کہ وہ مسائل کو حل کرے۔

سربراہ حوزہ علمیہ قم نے آسمانی فن پارے نامی فیسٹیول کے انعقاد کے لیے کوششیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: فن و ہنر انسانی جذبات اور عواطف کا مجموعہ ہوتا ہے اور یہ ہنر اور فن حیرت انگیز اور قابل تحسین وجود ہوتا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے خواتین کے اس میدان میں قدم رکھنے کو انتہائی اہم موضوع قرار دیتے ہوئے کہا: اسے ایران اور دنیا میں نمونہ اور آئیڈیل قرار دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویٹیکن کے اپنے حالیہ دورے اور پاپ سے ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: میں نے پاپ سے گفتگو کے دوران موجودہ بشریت کے لیے چند اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ اگر ان موضوعات پر فنی کام کیا جائے تو اس کام کی اہمیت بہت زیادہ ہو جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .