۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
وزارت امور خارجه جمهوری اسلامی ایران

حوزہ / آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارہ کے تعاون سے وزارت خارجہ میں امام رضا علیہ السلام ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارہ کے سربراہ نے وزارت خارجہ میں امام رضا علیہ السلام ورکنگ گروپ کی تشکیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: زیارت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حرم مطہر امام رضا علیہ السلام کے متولی کے تعاون اور ہماہنگی سے وزارت خارجہ میں امام رضا علیہ السلام ورکنگ گروپ کو تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایرانی سفارت کار محترم علی رضا بیگدلی کو ایک سال کے لیے اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مصطفی فقیہ اسفندیاری نے مزید کہا: امید ہے کہ وزارت امور خارجہ، آستان قدس رضوی، خراسان گورنریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے تعاون سے یہ ورکنگ گروپ مختلف امور کی انجام دہی اور امام رضا علیہ السلام کے غیر ملکی زائرین کی خدمت انجام دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا: اس ورکنگ گروپ کا سب سے اہم کام وزارت خارجہ اور جمہوریہ اسلامی ایران کے نمائندہ دفاتر کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ دوسرے ممالک میں زیارت امام رضا علیہ السلام اور ان کی تعلیمات کو عام کیا جا سکے۔ اسی طرح آستان قدس رضوی اور خراسان رضوی گورنریٹ کے تعاون سے دنیا بھر میں امام الرؤف حضرت امام رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں کے لئے زیارت مشہد مقدس کو سہل بنانا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .