۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
حرم امام رضا

حوزہ/ رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز کے شعبۂ تحقیق کی جانب سے یونیورسٹیوں کے طلباء کے مختلف شبہات کا ازالہ کرنے کیلئے "اندیشۂ رضوان" نامی سائٹ کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ حضرت امام رضا علیہ السّلام کے زیر اہتمام رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز کے شعبۂ تحقیق نے یونیورسٹیوں کے طلباء کے مختلف شبہات کے جوابات دیئے جانے کیلئے "اندیشۂ رضوان" نامی سائٹ کا افتتاح کردیا ہے۔

آستان نیوز کے مطابق، سائٹ کی تقریب رونمائی میں، رضوی اسلامک یونیورسٹی کے چانسلر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جہانگیری، شعبۂ تحقیق کے سربراہان اور ملازمین، وقف بورڈ صوبہ خراسان کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر اصغری اور صوبہ بھر کے مخیر حضرات شریک تھے۔

یہ سائٹ جو دور اندیش اور روشن ضمیر یزدی جناب محترم اولیا کی خلوص نیت پر مبنی ہے، اس کا مقصد نوجوان نسل بالخصوص یزد کی یونیورسٹیز اور ملک بھر کے اسٹوڈنٹس کے سوالات اور شکوک و شبہات کا جواب دینا ہے۔ یہ سائٹ ویب پلیٹ فارم پر "دانشگاہ علوم اسلامی رضوی (رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز) کے ریسرچ وائس چانسلر کے زیرنظر اور زیر سرپرستی فعالیت انجام دے رہی ہے۔

عقائد، سماجی، تاریخ اور سیرت، فقہ و حقوق، قرآن و تفسیر اور اخلاق و معنویت کے موضوعات پر خواہشمند حضرات مندرجہ ذیل سائٹ http://andishehrezvan.ir پر سؤال پوچھ سکتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس تقریب کے آخر میں رضوی یونیورسٹی آف اسلامک سائنسز سے جڑے مخیر افراد کی خدمت میں تحائف پیش کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .