اتوار 22 جون 2025 - 13:10
ایران پر امریکی حملہ خطے میں خطرناک کشیدگی کا باعث: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا انتباہ

حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایران پر امریکی حملوں کو ایک انتہائی خطرناک قدم قرار دیا ہے جو خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایران پر امریکی حملوں کو ایک انتہائی خطرناک قدم قرار دیا ہے جو خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو شدید خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔

انتونیو گوٹیرس نے اتوار کی صبح جاری کردہ اپنے بیان میں کہا: "یہ خطرہ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے ہے کہ یہ تنازعہ قابو سے باہر ہوتا جا رہا ہے اور اس کے نتائج نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوں گے۔"

انہوں نے زور دے کر کہا کہ: "اس نازک مرحلے پر انتشار اور بدامنی سے گریز ناگزیر ہے۔ اس صورتحال کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔ صرف ایک ہی راستہ ہے — اور وہ ہے سفارت کاری۔ صرف امن ہی ہماری امید ہے۔"

اقوام متحدہ کے سربراہ کی یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان تناؤ میں شدید اضافہ ہوا ہے، اور عالمی برادری تشویش میں مبتلا ہے کہ یہ صورت حال ایک بڑے علاقائی تصادم میں تبدیل نہ ہو جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha