جمعرات 6 فروری 2025 - 10:03
غزہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے: گوٹیرس

حوزہ/ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بدھ کی شام کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق حاصل ہے، جس میں غزہ پٹی بھی شامل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انتونیو گوٹیرس" نے بدھ کی شام کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر رہنے کا حق حاصل ہے، جس میں غزہ پٹی بھی شامل ہے۔

گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی میں اپنے خطاب میں کہا: "میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتا ہوں اور مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"

رپورٹ کے مطابق، انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غزہ فلسطینی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے، کہا: "ہمیں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔"

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: "ہم دو ریاستی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، جس میں غزہ کو ایک آزاد فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ بنایا جائے۔"

رپورٹ کے مطابق، گوٹیرس نے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرمپ" کے فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے دیگر ممالک میں منتقل کرنے کے منصوبے کے بارے میں کہا: "کسی بھی قسم کے نسل کشی اور جلا وطنی کو مسترد کیا جانا چاہیے۔"

انہوں نے اس بارے میں مزید کہا: "ہمیں مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے تحفظ اور اتحاد کے لیے کوشش کرنی چاہیے، اور بین الاقوامی برادری کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha