۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
اقوام متحدہ وفد

حوزہ/ اقوام متحدہ کے ایک وفد نے "کریسٹین رچر" کی سربراہی میں کربلا میں حرم امام حسین علیہ السلام کے کی زیارت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی مشیر اور عراق میں داعش کے جرائم پر ریسرچ اور اسے دستاویزی شکل دینے کے لئے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ "کریسٹین رچر" کی سربراہی میں اقوام متحدہ کے ایک وفد نے حرم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی اور حرم مطہر کے قدیمی تبرکات اور آثار کا مشاہدہ کیا۔

کریسٹین رچر نے انٹرنیشنل میڈیا سینٹر کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا: " جب میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے دوران روضہ اقدس میں داخل ہوا تو میں نے یہاں روحانیت محسوس کی، جب میں زائرین کے ساتھ حرم کے صحن میں داخل ہوا تو میں دیکھتا ہی رہ گیا، چاہا کہ یہاں سکون سے کچھ دیر بیٹھوں اور اس خوبصورتی کا نظارہ کروں۔

دہشتگرد گروہ داعش کے جرائم کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اقوام متحدہ کے مشن اور پروگرام کے بارے میں کریسٹین رچر نے کہا: " جہاں جہاں داعشی پہنچ چکے تھے اور خرابکاری انجام دے چکے تھے ہم نے عراق میں ان تمام علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں غور سے تفتیش اور ریسرچ کی، یہ ریسرچ صرف ایک گروہ تک محدود نہیں تھی، بلکہ ہم نے ایزدی، صائبین اور دیگر تمام گروہ کو ایڈریس کیا اور تمام کیسز کو دستاویزی شکل دی گئی۔

اس دورے کے موقع پر اقوام متحدہ کے اس وفد نے حرم حسینی میں واقع امام حسین (ع) میوزیم کا دورہ کیا اور میوزیم کے ڈائریکٹر غسان شہرستانی نے اس میوزیم میں نمائش میں رکھے گئے فن پاروں کا تعارف کرایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .