۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ باقر زیدی

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر نے کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف ایک محب وطن ذمہ دار صحافی تھے انہیں حب الوطنی کی سزا دی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کینیا میں سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف ایک محب وطن اور ذمہ دار صحافی تھے انہیں حب الوطنی کی سزا دی گئی ہے۔ ارشد شریف کا خاندان شہداء کا خاندان ہے جس نے وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کیا اور آج ارشد شریف بھی شہید ہوگئے۔

انہوں نے کہا: دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں صحافیوں کے حقوق کی صورتحال کربناک ہے۔صحافیوں پر تشدد ، انہیں دھمکایا جانا، ان پر حملے اور گرفتاریوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایشائی ممالک میں رپورٹنگ کی پاداش میں قتل کئے جانے والے صحافیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا: ارشد شریف کا بہیمانہ قتل آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ وہ پاکستان میں ملک دشمن بیرونی قوتوں کی مداخلت کے سخت مخالف تھے۔ وہ ملکی سالمیت و خود مختاری اور وقار کو ہمیشہ مقدم رکھتے تھے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور اس کے پسِ پردہ عناصر کو بھی بے نقاب کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .