۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
محمد ابراہیم صابری

حوزہ/ الجزیرہ ٹی وی کی صحافی کی شہادت سے فلسطینیوں کی آواز کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے ایک بیان میں الجزیرہ کی فلسطینی خاتون صحافی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کو اس بات کا واضح ثبوت قرار دیا کہ یہ غاصب اسرائیل خبروں کی حقیقت کے انکشاف سے خوف کھاتی ہے یہاں تک کہ وہ اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے نامہ نگاروں اور صحافیوں تک کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتی۔

انہوں نے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافت کی عالمی یونین سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں خاتون صحافی کو شہید کئے جانے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کے لئے آواز اٹھائیں۔

محمد ابراہیم صابری نے مزید کہا کہ الجزیرہ ٹی وی کی صحافی کی شہادت سے فلسطینیوں کی آواز کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .