حوزہ نیوز ایجنسی خرم آباد سے رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ لرستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضا شاہرخی نے 17 مرداد (8 اگست) روز صحافی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: صحافی علم و آگاہی کا محافظ ہوتا ہے۔
انہوں نے انقلابی صحافیوں کی نمایاں خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: عزم راسخ، ایمان محکم، اخلاقیات پر مبنی انصاف کی تلاش اور روشن خیالی انقلابی صحافیوں کی خصوصیات میں سے ہیں۔
حجت الاسلام شاہرخی نے کہا: صحافیوں کو چاہئے کہ وہ درست اور بروقت اخبار کی ذریعہ معاشرہ میں امید افزائی کا باعث بنیں۔