۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله علیرضا اعرافی

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے "امام رضا (ع) کی سیرت اور تعلیمات میں اخلاقیات اور تعلیم و تربیت" کے عنوان سے منعقد ایک کانفرنس کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی سیرت ایک جامع اخلاقی نظام کی تشکیل کے لیے ایک بہترین منبع اور ذریعہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام رضا علیہ السلام کی انتظامیہ کمیٹی ’’آستان قدس رضوی‘‘ کی جانب سے "امام رضا (ع) کی سیرت اور تعلیمات میں اخلاقیات اور تعلیم و تربیت" کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس کا آغاز سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی کے پیغام سے ہوا، اس کانفرنس کل بروز جمعرات تک جاری رہے گی۔

آیت اللہ اعرافی نے اپنے پیغام میں ائمہ معصومین علیہم السلام خصوصاً امام رضا علیہ السلام کی نگاہ میں اسلامی تعلیمات کے حوالے سے کئی اہم نکات کی جانب اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام نے متعدد روایات میں اخلاقی اصول، فضائل و رذائل اخلاقی بیان فرمائے ہیں، یہ ایسے اصول ہیں جو نہ صرف مسلمان بلکہ تمام ادیان کے ماننے والوں کے لئے ضروری ہے کہ ن اخلاقی زیور سے مزین ہو۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: ائمہ معصومین علیہم السلام نے جن اخلاقی اصولوں کی ہمیں تعلیم دی ہے وہ جامعیت رکھتے ہیں، اس معنی میں کہ یہ اخلاقی اصول انسان کی ذاتی ، سماجی ، ثقافتی، سیاسی، اقتصادی اور انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں کام آنے والے ہیں، خاص کر سیاست کے شعبے میں یہ اصول کارگر ہیں، اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اسلامی سیاست، الہی سیاست اور صحیح انسانی سیاست، اخلاقیات کی روشنی میں ہی رنگ و روپ پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: اخلاقیات کے حوالے سے جب ہم امام رضا علیہ السلام اور بقیہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگیوں پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ اخلاقی اصول اور اخلاقی قواعد دو ایسی چیزیں ہیں جو ائمہ معصومین علیہم السلام کی زندگی میں متجلی ہوتے ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: امام رضا علیہ السلام کی زندگی میں بھی دیگر معصومین (ع) کی طرح خوبصورت اخلاقی مناظر اور اخلاقی اصولوں پر عمل کرنے کے دلکش نکات دیکھنے کو ملتے ہیں، خدا سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس راہ پر ثابت قدم رکھے اور امام علیہ السلام کی پیروی کرنے کی توفق عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .