۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت الله علیرضا اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے آسٹریلوی سفیر کے ہم جنس پرستی کے دفاع اور ملک ایران کے اسلامی اور داخلی قوانین کی بے حرمتی کرنے کے وقاحت آمیز اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور ایران کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانونی اور اسلامی اصولوں کے مطابق اس سفیر کے خلاف مناسب اور سخت کارروائی کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے بیان میں آسٹریلوی سفیر کے اس اقدام کو دین کے اصولوں، انسانی فطرت، اخلاقی معیاروں اور ایرانی اسلامی ثقافت اور تاریخ کے ساتھ مکمل اور واضح مغایرت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ وزارت خارجہ اس غیر قانونی اور خلاف عرف اقدام کے خلاف قانونی اور اسلامی اصولوں کے مطابق سخت کارروائی کرے۔

بیان کا متن کچھ طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تہران میں آسٹریلوی سفیر کا یہ اقدام دین کے اصولوں، انسانی فطرت، اخلاقی معیاروں اور ہمارے عزیز ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت اور تاریخ کے ساتھ مکمل مغایرت رکھتا ہے، حوزات علمیہ اس غیر اخلاقی اور غیر قانونی رویے کی مذمت کرتے ہیں اور وزارت خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی اور اسلامی اصولوں کے مطابق سخت کارروائی کرے۔

والسلام علی من اتبع الهدی

سربراہ حوزہ علمیہ ایران

علی رضا اعرافی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .