۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
دیدار نماینده آیت الله اعرافی با مدیرکل جدید صدا و سیما قم

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کی انتظامیہ کے سربراہ نے صوبہ قم کے ٹی وی اور ریڈیو نشریات کے نئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد پہلوانیان کو آیت اللہ اعرافی کی مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کی انتظامیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی علیزادہ نے آج 19 اگست کو صوبہ قم کے نشریاتی ادارے کے نئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر احمد پہلوانیان سے ملاقات کی اور آیت اللہ اعرافی کی جانب سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

اس ملاقات میں صوبہ قم کے نشریاتی ادارے کے نئے ڈائریکٹر جنرل نے سربراہ حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کے پیغام پر اظہار تشکر کیا۔

احمد پہلوانی، حوزہ علمیہ قم کے طالبعلم رہ چکے ہیں اور پروڈکشن کے شعبے میں کافی مہارت رکھتے ہیں اور فلسفہ اسلامی میں ڈاکٹریٹ کر چکے ہیں، حال ہی میں صوبہ قم کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے جنرل ڈائریکٹر کے طور چنے گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .