حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی اقتداء میں مانجھند نزد سیہون شریف روڈ حادثے میں شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی، معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور سید علی جان رضوی کی نماز جنازہ عباس ٹاؤن میں ادا کر دی گئی۔ ہزاروں کی تعداد میں عزاداران سید الشہداء (س) نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ نماز جنازہ میں صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید اسد اقبال زیدی کے علاوہ معروف نوحہ خوان حضرات، سیاسی، سماجی و دیگر شعبہ بایئ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ ہر آنکھ اشکبار تھی اور ہر طرف لبیک یا حسین (ع) کی صدائیں فضا کو سوگوار بنائے ہوئے تھیں۔ سیکرٹری جنرل نے پسماندگان کو تسلیت بھی عرض کی۔
آپ کا تبصرہ