پیر 8 دسمبر 2025 - 07:39
نیمۂ شعبان کی تقاریب میں زائرین کا سکون و اطمینان مدنظر رکھا جائے

حوزہ / متولی مسجد مقدس جمکران حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے کہا: نیمہ شعبان کی اصل روح "مکمل طور پر عوامی" ہونا ہے اور موکبوں میں کسی بھی تحریک کے بجائے صرف قومی پرچم استعمال کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین اجاق نژاد نے ایام نیمہ شعبان کے لیے صوبائی زائرین سہولت کار کمیٹی کے اجلاس میں تقاریب کے انتظامات کرنے والوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: نیمہ شعبان کی بنیاد عوامی ہونا ہے اور موکبوں میں تنظیمی پرچم یا علامتیں نصب کرنا اس جذبے کے خلاف ہے، اس لیے موکبوں میں صرف قومی پرچم نصب کیا جائے۔

انہوں نے پروگراموں میں شفافیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: کوئی بھی اقدام جو تقاریب کی عوامی فضا کے منافی ہو چاہے نیت مثبت بھی ہو، الٹا اثر رکھتا ہے۔ تقاریب ایسے انداز میں منعقد کی جائیں کہ عوامی یکجہتی، عقیدت اور فعال شرکت واضح ہو اور زائرین سکون و اطمینان کے ساتھ ان مراسم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

متولی مسجد مقدس جمکران نے بروقت ہم آہنگی نشستوں کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: تمام اداروں کو ابھی سے ثقافتی، سیکورٹی اور خدماتی امور کی فراہمی کے لیے مکمل آمادگی پیدا کرنی چاہیے۔

آخر میں انہوں نے کہا: عوامی پن، شفافیت اور زائرین کے احترام جیسے اصولوں کی رعایت نیمہ شعبان کے شایانِ شان انعقاد اور جمکران کے مقام و دینی اقدار کی ضمانت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha