۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
میثم غفوری

حوزہ/ جشنِ نیمۂ شعبان کی تقریبات کے سلسلہ میں مہدوی کمیٹی کے انچارج نے کہا: جشنِ نیمۂ شعبان کے سلسلہ میں مسجد مقدس جمکران کے زائرین اور حضرت اباصالح عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے محبین کی خدمت کے لئے ملک بھر کے 20 صوبوں اور 80 شہروں سے 1300 اسٹالز پرمشتمل 250 سے زیادہ موکب اور اسی طرح مختلف قومیتوں پر مشتمل غیر ملکی مومنین کی جانب سے 50 سے زیادہ موکب لگائے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں جشنِ نیمۂ شعبان کی تقریبات کے سلسلہ میں مہدوی کمیٹی کے انچارج میثم غفوری نے ماہ شعبان اور جشنِ شعبانیہ کی تقریبات کے آغازکی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: گذشتہ دس سالوں سے حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سے مسجد جمکران تک حدوداً چھ کلومیٹر کی مسافت میں زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگائے جا رہے ہیں۔ اس سال بھی حضرت اباصالح عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے محبین جو خانوادہ کے ہمراہ اس "طریق المہدی عج" پر پیدل چل کر مسجد مقدس جمکران تک جاتے ہیں، ان کی ہمہ جانبہ خدمت کے لئے مختلف موکب اور اسٹالز لگائے جائیں گے۔

انہوں نے اس عظیم جشن میں ملکی سطح پر حکومتی اداروں کی شرکت کو انتہائی خوش آئند اور لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا: گزشتہ سالوں میں امام عصر (ع) کی ولادت باسعادت کے جشن کی ان تقریبات میں تمام امور کی ذمہ داری عوامی کوششوں اور صوبائی اداروں کے کندھوں پر تھی لیکن اس سال موجودہ حکومت کے خاص نقطۂ نظر اور ملک کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل، وزارت داخلہ، بلدیاتی ادارے وغیرہ کی شرکت سے ان شاءاللہ ہم "روزِ امید" کے موٹو اور نعرے کے ساتھ ایک عظیم اور بین الاقوامی جشن کے قیام کا مشاہدہ کریں گے۔

میثم غفوری نے "طریق المہدی عج" میں مواکب کی تعداد کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا: ہماری ابتدائی پیشگوئی یہ ہے کہ جشنِ نیمۂ شعبان کے سلسلہ میں مسجد مقدس جمکران کے زائرین اور حضرت اباصالح عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے محبین کی خدمت کے لئے ملک بھر کے 20 صوبوں اور 80 شہروں سے 1300 اسٹالز پرمشتمل 250 سے زیادہ موکب اور اسی طرح مختلف قومیتوں پر مشتمل غیر ملکی مومنین کی جانب سے 50 سے زیادہ موکب لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا: "طریق المہدی عج" پر ان مواکب کے توسط سے ڈیڑھ ملین سے زائد کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ اگرچہ نیمۂ شعبان کی تقریبات دنیا بھر میں منعقد ہوں گی لیکن جمہوری اسلامی ایران میں یہ تقریبات مسجد مقدس جمکران کی محوریت کی وجہ سے انتہائی زور و شور سے منعقد کی جاتی ہیں۔

جشنِ نیمۂ شعبان کی تقریبات کے سلسلہ میں مہدوی کمیٹی کے انچارج نے آخر میں "طریق المہدی عج" پر موجود ثقافتی مواکب کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ مواکب زائرین کو مختلف دینی مسائل، خاندانی امور، جہاد تبیین، عفاف و حجاب، سوالات اور شبہات دینی و اعتقادی کے جوابات، بچوں کے لئے مختلف اسٹالز اور نماز جماعت سمیت مختلف خدمات فراہم کریں گے۔

قابلِ ذکر کہ رجسٹریشن کے خواہشمند حضرات 5 اسفند مطابق 24 فروری تک ویب سائٹ 313pelak.ir پر رجسٹریشن کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .