۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
نادین الیویری لوزانو سفیر سوئیس در ایران

حوزہ/ ایران میں متعین سویٹزرلینڈ کی سفیر نادین اولیوری لوزانو نے ایک وفد کے ہمراہ آج خاتون کرامت حضرت معصومہ قم سلام اللہ کے روضہ مبارکہ پر حاضری دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں متعین سویٹزرلینڈ کی سفیر نادین اولیوری لوزانو نے ایک وفد کے ہمراہ آج خاتون کرامت حضرت معصومہ قم سلام اللہ کے روضہ مبارکہ پر حاضری دی۔

حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے مختلف مقامات کی زیارت کرنا اور اس بارگاہ کے فن تعمیر میں استعمال ہونے والے اسلامی ثقافت اور فن کے بارے میں معلومات حاصل کرنا سویٹزرلینڈ کی سفیر کے سفر قم کے منصوبوں میں شامل تھا۔

نیز سویٹزرلینڈ کی سفیر نے حرم مطہر کے بین الاقوامی دفتر میں حاضری دیتے ہوئے اس دفتر کے سربراہ سے گفتگو کی اور حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی سیرت و کردار سے آگاہی حاصل کی۔

بین الاقوامی دفتر کے سربراہ نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ آپ خاندان اہل بیت علیہم السلام کی بیٹی ہیں، جنہوں نے ایران کے تاریخی سفر میں بہت سارے سیاسی اور سماجی اثرات چھوڑے جس نے خواتین کے سلسلے میں اسلام کے نقطہ نظر کو دنیا کے کے سامنے رکھا اور پورے عالم کو متاثر کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .