۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا محمد قیصر رضوی

حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ جامعہ امیرالمومنین علیہ السلام نجفی ہاوس ممبئی نے کہا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ غیبت امام زمانہ عج میں امام سے قربت پیدا کرنے کے لئے کوشش کریں، واجبات کی ادائیگی کریں، اور دینی و سیاسی معاملات میں بصیرت کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نیمہ شعبان و جشن میلاد حضرت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے امامیہ ولفیر ٹریسٹ دھنی سیدان اوڑی کشمیر کی طرف سے ایک عظیم الشان جشن اور اعمال نیمہ شعبان کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُرنور محفل و میلاد کا پروگرام امام بارگاہ قمر بنی ہاشم میں منعقد ہوا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا۔

اس کے بعد شعرا نے امام مہدی علیہ السلام کی خدمت میں تواشی اور قصیدہ کی صورت میں ہدیہ پیش کیا اور جشن کے اختتام میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد قیصر استاد حوزہ علمیہ جامعہ امیرالمومنین علیہ السلام نجفی ہاوس ممبئی نے جشن میں شریک حاضرین اور زائرین کو خطاب کیا۔

مولانا موصوف نے اپنے خطاب میں معرفت امام کیوں ضوروی ہے اور اس کی اہمیت اور آج کے اس پر آشوب دور میں اس کی اہمیت و ضرورت پر سیر حاصل گفتگو کی اور معرفت امام حاصل کرنےکے طریقے کو بیان کیا۔

مزید اپنے بیان میں کہا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ غیبت امام زمانہ عج میں  امام سے قربت پیدا کرنے کے لئے کوشش کریں، واجبات کی ادائیگی کریں، اور دینی و سیاسی معاملات میں بصیرت کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو پورا کریں کیونکہ امام مہدی علیہ السلام کی معرفت کے لئے با بصیرت ہونا بہت ضروری ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .