۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
1

حوزہ/ ربیع الشہادۃ" (شہادت کی بہار) نامی بین الاقوامی کانفرنس کا سولہواں دور منعقد ہوا جس میں 44 ممالک کے 120 مفکرین، اسکالرز اور علماء شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلائے معلی میں "ربیع الشہادۃ" بین الاقوامی کانفرنس کا سولہواں دور منعقد ہوا جس میں 44 ممالک کے 120 مفکرین، اسکالرز اور علماء شریک ہیں۔ یہ کانفرنس ہر سال عتبہ حسینی کی کوششوں سے 3 سے 5 شعبان المعظم تک امام حسین علیہ السلام، حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے ایام میں منعقد ہوتا ہے۔

حرم مطہر خامس آل عباء حضرت امام حسین علیہ السلام کے منتظمین نے بتایا کہ مختلف ممالک کے ساتھ ثقافتی تعلقات قائم کرنا اور مراجع کرام کی تکریم و تجلیل، اس کانفرنس کا سب سے اہم مقصد ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے درس خارج کے استاد حجۃ الاسلام و المسلمین حسن صافی نے اس عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: میں اس کانفرنس کے منتظمین کی کاوشوں کی قدر کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، خاص طور پر عتبہ حسینیہ کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالمہدی کربلائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا۔

انہوں نے اپنی تقریر کے ایک حصے میں کہا: امام حسین علیہ السلام کا مقدس وجود دین اسلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لئے ایک خاص تحفہ الہی ہے، اور حضرت سید الشہداء سلام اللہ علیہ نہ صرف انسانوں کی پناہ گاہ ہیں بلکہ فطرس جیسے فرشتے کے لئے بھی پناہگاہ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .