بدھ 19 مارچ 2025 - 08:13
یوم تاسیس مسجد جمکران پر آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا خصوصی پیغام

حوزہ/ مسجد مقدس جمکران کے 1073 ویں سالگرہ کے موقع پر آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی،آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمی سبحانی نے خصوصی پیغامات جاری کیے، جن میں اس مقام مقدس کی عظمت، امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے اس کی نسبت، اور اس کے روحانی و معنوی اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے 1073 ویں سالگرہ کے موقع پر آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی،آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمی سبحانی نے خصوصی پیغامات جاری کیے، جن میں اس مقام مقدس کی عظمت، امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے اس کی نسبت، اور اس کے روحانی و معنوی اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔

آیت اللہ نوری همدانی: مسجد جمکران عاشقان اہل بیت علیہم السلام کا روحانی مرکز

آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے اپنے پیغام میں مسجد جمکران کو مومنین اور عاشقان اہل بیت (علیہم السلام) کے دلوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقام خاص توجہ کا حامل ہے۔ انہوں نے اس مسجد کے قیام کو امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی حکم کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ صدیوں سے علما و بزرگان نے اس مقدس جگہ کو مرکز توسل سمجھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی انہیں اس مسجد میں حاضری کی توفیق ملی، انہوں نے ایک نیا روحانی تجربہ محسوس کیا اور یہاں پر کی گئی دعاؤں کی قبولیت کے بے شمار واقعات خود علماء اور مؤمنین سے سنے ہیں۔ ان کے مطابق، 1322 ہجری شمسی سے جب انہوں نے قم المقدسہ میں قدم رکھا، تب سے یہ جگہ امام عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے توسل کے لیے ایک مخصوص مقام کے طور پر جانی جاتی ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے مسجد جمکران کی حالیہ برسوں میں ہونے والی تعمیراتی اور خدماتی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے متولی مسجد حجۃ الاسلام و المسلمین اجاق نژاد کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مسجد صرف ایک عبادتی مقام ہی نہیں بلکہ اسے علمی و بین الاقوامی مرکز میں تبدیل کرنا چاہیے تاکہ امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی عالمی معرفت میں اضافہ ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha