حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ صاحب الزمان (عج) سورو سانکو کرگل لداخ ہندوستان کے زیرِ اہتمام سانکو میں امام حسن عسکری مسجد میں ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام نے امام محمد باقر علیہ السّلام کی سیرت اور امام خمینی (رح) کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔مجلسِ عزاء میں سب ڈویژن سانکو اور گرد نواح سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس عظیم الشان مجلسِ عزاء میں سری نگر سے تشریف لائے ہوئے مہمانِ خصوصی حجت الاسلام والمسلمین مولانا شیخ بشیر احمد بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور دہلی سے مولانا شیخ جواد حبیبی نے بطورِ مہمان شرکت کی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا بشیر احمد بٹ نے امام محمد باقر علیہ السّلام کی علمی شخصیت ان کی مظلومانہ شہادت اور آیت اللہ خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
مولانا شیخ جواد حبیبی نے ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین حکیم الہی کا سلام مؤمنوں تک پہنچایا۔
اس موقع پر انجمنِ صاحب زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے سرپرست اعلٰی حجۃ الاسلام اقا سید محمد رضوی المعروف میگی عود، چیئرمین حجت الاسلام شیخ صادق بلاغی، وائس چیئرمین حجت الاسلام شیخ مسلم صادقی، حجت اسلام اغا سید جعفر رضوی، حجت الاسلام اقا سعید حسین رضوی، حجت الاسلام آقا سعید عباس رضوی، حجت الاسلام شیخ مرتضٰی، حجت الاسلام شیخ ہادی افقہی اور دیگر علمائے کرام نے بھی مجلس میں شرکت کی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ امام خمینی کی قیادت اسلامی انقلاب اور ملت اسلامیہ کے لیے اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت تھی۔









آپ کا تبصرہ