ہفتہ 15 فروری 2025 - 18:11
انتظارِ امام زمانہ (ع) کا مطلب، خود سازی ہے

حوزہ/ امروہہ ہندوستان؛ امام عصر علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر مسجد امامیہ میں سیرتِ امام پر خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی امروہوی نے کہا کہ ہم سب امام کا انتظار کر رہے ہیں، ہمیں پہلے انتظار کا مطلب سمجھنا چاہیے، انتظار کا مطلب ہے کہ انسان کردار سازی کرے، یعنی نصرتِ امام کے لیے اپنے کو آمادہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امروہہ ہندوستان؛ امام عصر علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر مسجد امامیہ میں سیرتِ امام پر خطاب کرتے ہوئے محقق ڈاکٹر شہوار حسین نقوی امروہوی نے کہا کہ ہم سب امام کا انتظار کر رہے ہیں، ہمیں پہلے انتظار کا مطلب سمجھنا چاہیے، انتظار کا مطلب ہے کہ انسان کردار سازی کرے، یعنی نصرتِ امام کے لیے اپنے کو آمادہ کرے؛ یہ اس وقت ممکن ہے جب انسان گناہوں سے بچ کر اطاعتِ مولا کرے، کیونکہ امام کو زبانی دعویٰ کرنے والوں کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ایسے ناصروں کی ضرورت ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں ان کے پائے ثبات میں ذرا بھی لغزش نہ آئے، لہٰذا ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہیے کہ کیا ہم اس منزل پر ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ملت کے نوجوان امام کے سپاہی ہیں، اُنھیں ہر وقت آمادہ رہنا چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ ایسا معاشرہ تشکیل دیں کہ جو ظہورِ امام کے لیے سازگار ہو، کیونکہ امام ہمیں دیکھ رہے ہیں؛ ہم امام کی نظروں سے اوجھل نہیں ہیں، ہمارا ہر عمل ان کے سامنے ہے، وہ ہماری نگرانی فرما رہے ہیں، اگر ہم پر آپ کی نظر کرم نہ ہوتی تو نہیں معلوم ہم کب کے مٹ گئے ہوتے، ہمارا وجود آپ کے کرم کی دلیل ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha