جمعہ 2 مئی 2025 - 17:04
مولانا شہوار حسین کی گراں قدر قلمی کاوش کتاب ”شارحین نہج البلاغہ“ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی

حوزہ/ نہج البلاغہ حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے خطبات، مکتوبات اور ارشادات کا ایسا گراں قدر مجموعہ ہے، جس میں فصاحت و بلاغت، معانی وبیان، تلمیح و استعارہ، ایجاز و اطناب، تمثیل و کنایہ، سلاست اور روانی کی ایسی جلوہ گری ہے، جس کا ہر پہلو نمایاں اور درخشاں ہے یہ ایک ایسا وقیع اور جامع کلام ہے جو تحت کلام خالق اور فوق کلام مخلوق ہونے کا شرف رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؛ نہج البلاغہ حضرت امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے خطبات، مکتوبات اور ارشادات کا ایسا گراں قدر مجموعہ ہے، جس میں فصاحت و بلاغت، معانی وبیان، تلمیح و استعارہ، ایجاز و اطناب، تمثیل و کنایہ، سلاست اور روانی کی ایسی جلوہ گری ہے، جس کا ہر پہلو نمایاں اور درخشاں ہے یہ ایک ایسا وقیع اور جامع کلام ہے جو تحت کلام خالق اور فوق کلام مخلوق ہونے کا شرف رکھتا ہے؛ نہج البلاغہ کو علامہ سید رضی نے چوتھی صدی ہجری کے اواخر میں مدون کیا، اس کلام کی ادبی عظمت اور علمی جلالت ہر دور میں مسلم رہی ہے، اس کتاب پر دنیا میں بڑے پیمانے پر علمی و تحقیقی کام ہوا۔

مولانا شہوار حسین کی گراں قدر قلمی کاوش کتاب ”شارحین نہج البلاغہ“ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی

جہاں تک برصغیر کا سوال ہے تو یہاں پر بھی علمائے کرام نے انتہائی محنت و جانفشانی سے مولا علی علیہ السّلام کے خطبات و مکتوبات کے ترجمے اور شرحیں کر کے اردو دان طبقہ کو اس سے متعارف کروایا ہے۔

محقق ڈاکٹر سید شہوار حسین امروہوی نے اس کتاب میں انتہائی محنت وجستجو سے برصغیر میں نہج البلاغہ کے سلسلے میں ہونے والی علمی و تحقیقی کاوشوں کا جائزہ لیا ہے، یہ کتاب اپنے موضوع کے اعتبار سے انفرادیت کی حامل ہے، جس میں کتاب کا نام، ناشر، سال اشاعت، تعداد صفحات، خصوصیات کتاب، منابع ومصادر کے ساتھ مترجم کے حالات زندگی کا ذکر بھی نہایت سادہ و سلیس زبان میں کیا ہے؛
مؤلفین کا ذکر ہجری سال کے اعتبار سے کیا گیا ہے اور مخطوطات نہج البلاغہ کا بھی ذکر ہے جو ہندوستان کے مختلف کتب خانوں میں محفوظ ہیں، یہ کتاب برصغیر میں شیعہ شناسی کے لیے خاص اہمیت کی حامل ہے اور نئی نسل کو ادبیات نہج البلاغہ سے آشنا کروانے میں بڑی معاون ثابت ہو سکتی ہے، اس میں اردو ، ہندی اور انگریزی زبان وغیرہ کے تراجم کا تحقیقی جایزہ لیا ہے، تاکہ دیگر اقوام بھی اس روحانی کتاب سے آشنا ہو سکیں۔

مولانا شہوار حسین کی گراں قدر قلمی کاوش کتاب ”شارحین نہج البلاغہ“ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی

مولانا شہوار حسین کی گراں قدر قلمی کاوش کتاب ”شارحین نہج البلاغہ“ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی

کتاب ”شارحین نہج البلاغہ“ عصرِ حاضر کے محققین اور ریسرچ اسکالرز کے لیے بڑا ذخیرہ ہے، جس سے اپنی ریسرچ میں خاطر خواہ استفادہ کر سکتے ہیں، کیونکہ یہ ایک ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے، یہ کتاب ولایت فاؤنڈیشن نئی دہلی ہندوستان سے شائع ہوئی ہے اور ٥٠٣ صفحات پر مشتمل ہے۔

مولانا شہوار حسین کی گراں قدر قلمی کاوش کتاب ”شارحین نہج البلاغہ“ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آ گئی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha