حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ فاطمیہ محلات کے ثقافتی شعبے کی جانب سے منعقدہ اس نشست میں حجت الاسلام والمسلمین گودرزی نے "عبرت آموزی" کو موضوع سخن قرار دیتے ہوئے اس خطبہ کی تفسیر کی اور جاہلیت و خوف سے نجات کے لیے تاریخ اور موت پر گہری نگاہ ڈالنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے گزشتہ نشستوں کی بحث کو جاری رکھتے ہوئے امام علی علیہ السلام کے ایک صحابی کے مدائن کے کھنڈرات سے گزرنے اور ویرانیوں کے بارے میں اشعار پڑھنے کا ذکر کیا اور کہا: امام علیہ السلام نے قرآن کریم کی آیات کے ذریعے اقوام سابقہ کے انجام سے عبرت لینے اور ان سے باقی رہ جانے والی نعمتوں پر توجہ دینے پر تاکید فرمائی ہے۔
صوبہ مرکزی کے دینی مدارس برائے خواتین کے سربراہ نے عبارت "ضربوا منهم" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے جہالت اور نادانی کے سمندر میں غرق ہونے سے تعبیر کیا اور کہا: جب انسان گہرائی سے مشاہدہ کرے اور سطحی نگاہ نہ رکھے تب ہی عبرت حاصل کرنا ممکن ہوتا ہے۔









آپ کا تبصرہ