حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیتاللہ العظمیٰ جوادی آملی کی بہترین تصنیف "سَلُونِی قَبْلَ أَنْ تَفْقِدُونِی، تحریر نہج البلاغہ" کی آٹھویں جلد زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آگئی۔
یہ کتاب نہج البلاغہ کے خطبات، خطوط اور حکمتوں کی شرح و وضاحت پر مشتمل ہے، جسے آیتاللہ جوادی آملی نے "سلونی قبل ان تفقدونی" کے عنوان سے تحریر فرمایا ہے۔ اس سلسلۂ دروس کا آغاز سن 1371 ہجری شمسی میں آپ نے قم مقدس میں نماز جمعہ کے خطبات کے دوران کیا، جو بعد میں آپ کے درسِ اخلاق کی نشستوں میں جاری رہا۔
اس تازہ شائع شدہ جلد میں بھی نہج البلاغہ کی گہرائیوں کو علمی اور اخلاقی نکات کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
علاقہ مند حضرات، حضرت آیتاللہ جوادی آملی کے دیگر علمی و فکری آثار کے ساتھ ساتھ اس کتاب کی یہ نئج جلد حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ: www.nashresra.ir سے رجوع کر سکتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ