جمعہ 20 دسمبر 2024 - 14:53
انٹرنیشنل نور مائکروفلم سینٹر،آئندہ نسلوں کے لئے علمی ورثے کا تحفظ: مولانا شہوار نقوی

حوزہ/ محقق مولانا ڈاکٹر شہوار حسین امروہوی نے انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی کے تحقیقی اور تالیفی شعبہ کا دورہ کیا، ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے جذبہ کو سلام کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دہلی/ انٹرنیشنل نورمائکروفلم سینٹر دہلی کے شعبہ تحقیق و تالیف کا دورہ کرتے ہوئے مولانا شہوار حسین نقوی امروہوی نے ادارے کی علمی خدمات کی بھرپور تعریف کی۔ مولانا نقوی نے یہاں کی تحقیقی آثار کا گہرائی سے مطالعہ کیا اور ادارے کی مختلف تصنیفات جیسے "اجازات علمائے ہند"، "دائرۃ المعارف نجوم الہدایہ" اور "تاریخ مدارس " کو سراہا۔

علمائے ہند کے آثار کا تحفظ ادارے کی انفرادیت ہے

انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارہ کا دانشوران اور علمائے ہند پر احسان ہے کہ جس نے علماء اور دانشوروں کے آثار کا تحفظ کیا ،جسکی وجہ سے یہ ادارہ مستقبل میں آنے والے محققین اور اہل علم و قلم کے لئے علمی سرمایہ قرار پائے گا۔

انٹرنیشنل نور مائکروفلم سینٹر نے علم و تحقیق میں نئے معیار قائم کئے جو علمی ورثہ محققین کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا

مولانا نے کہا کہ اس ادارہ کی تحقیقی خدمات اپنے آپ میں منفرد ہیں اور یہ جناب ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری کی سعی و تلاش کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جنہوں نے علم و تحقیق کی دنیا میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ تحقیقی کام نہ صرف علم و ادب کے دائرے کو وسیع کرتا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہوگا۔

ادارہ کا تحقیقی کام دانشوران پر احسان ہے

ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری کی قیادت میں ادارہ نے مختلف شعبوں میں اہم تحقیقی کام کیے ہیں، جو ہندوستانی علمی ورثے کو محفوظ رکھنے اور اسے عالمی سطح پر متعارف کرانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .