حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر غازی پور کے میاں پورہ میں غازی پور کے بزرگ عالم دین مولانا ممتاز علی طاب ثراہ کی یاد میں ایک مجلسِ عزاء سید الشہداء کا انعقاد کیا گیا۔
سراج زنگیپوری صاحب کی سوز خوانی سے مجلسِ عزاء کا آغاز ہوا اور محمد سلمہ و کاشف ھینسوی صاحب نے پیش خوانی کے فرائض کو انجام دیا اور مجلسِ عزاء سے خطیبِ انقلاب عالیجناب مولانا سید تہذیب الحسن صاحب امام جمعہ رانچی نے خطاب کیا اور ممتاز العلماء کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
مجلسِ عزاء کے فوراً بعد نمازِ مغربین مولانا تنویر الحسن زینبی امام جمعہ شہر غازی پور کی اقتداء میں ادا کی گئی اور نمازِ مغربین کے فوراً بعد نو تعمیر مسجد کا افتتاح فرمان عابدی صاحب کی تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا۔
افتتاحی تقریر مولانا رضا عباس خاں صاحب نے کی اور اس کے بعد شعراء کرام نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا، شعراء میں جاوید غازیپوری، بادشاہ راھی، قائم حسین پوری، عروج غازی پوری، کیف محمدپوری، شمشاد پاروی شامل تھے۔
افتتاحی تقریب میں شہر اور بیرون شہر کے بزرگ علماء و مؤمنین تشریف لائے، جن میں مولانا تنویر الحسن صاحب ، مولانا سید تہذیب الحسن صاحب، مولانا دلشاد حسین خان صاحب، مولانا سید آصف عباس صاحب ، مولانا سید حیدر مہدی صاحب، مولانا کاظم رضا خان صاحب ، مولانا نصیر المہدی صاحب ، مولانا سید عرفان عابدی صاحب ، مولانا سید کلب حسن صاحب ، مولانا سید افضل جاوید صاحب، مولانا سید سیف عابدی صاحب ، مولانا سید عابد نقوی صاحب ، مولانا جابر علی قمی صاحب ، مولانا محمد محسن صاحب، اور مظہر عابدی، محمد عباس عابدی، شبر پیشکار و شنٹو زیدی نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت مولانا وصی کاظمی نے کی اور مولانا طاہر عابدی و نصرت عابدی نے آئے ہوئے تمام مؤمنین کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ