اتوار 10 اگست 2025 - 22:42
مراسم اربعین کی رونق، رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ تدابیر کا مظہر ہے

حوزہ / مسجد مقدس جمکران کے تولیت نے کہا: انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت ہے اور عظیم اربعین کی تقریبات کی رونق، حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی حکیمانہ تدابیر اور کرامت کا جلوہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مسجد مقدس جمکران کے متولی حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق نژاد نے عمود 1090 پر موکب مسجد مقدس جمکران کے خادمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہر عارف اور اہل معرفت اگر کوئی یادگار چھوڑے تو وہ اس کی کرامت کا نمونہ ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت ہے اور مراسم اربعین کی تقریبات کی رونق، حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی حکیمانہ تدابیر اور کرامت کا جلوہ ہے۔

حجت الاسلام اجاق نژاد نے کہا: جو بھی آزاد سوچتا ہے اور حق کے راستے پر قدم رکھتا ہے وہ اربعین کی عالمی تحریک میں شریک ہوتا ہے اور جو دین، انقلاب اور مقاومت کا مخالف ہے وہ اربعین کا بھی مخالف ہے۔

مسجد مقدس جمکران کے متولی نے کہا: اربعین، ثقافتِ مقاومت کی محافظ اور عاشورا کی پاسبان ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انتظار، عاشورا کا تسلسل ہے اور اس سے جدا نہیں اور مسجد مقدس جمکران کی ذمہ داری ہے کہ اس راہ کو جاری رکھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha