۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ام سعد کا موکب

حوزہ/ ام سعد ہر سال کی طرح اس سال بھی چہلم امام حسین علیہ السّلام کے احیاء کے لیے کربلا کی طرف جانے والے زائرینِ اربعین کا خیرمقدم کرنے میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے پورے فخر کے ساتھ سوق الشیوخ کے وسط میں اپنا سادہ سا خیمہ نصب کیا ہوا ہے کہ جہاں ایمان اور عطاء کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی؛ ام سعد ہر سال کی طرح اس سال بھی چہلم امام حسین علیہ السّلام کے احیاء کے لیے کربلا کی طرف جانے والے زائرینِ اربعین کا خیرمقدم کرنے میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے پورے فخر کے ساتھ سوق الشیوخ کے وسط میں اپنا سادہ سا خیمہ نصب کیا ہوا ہے کہ جہاں ایمان اور عطاء کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔

عشقِ حقیقی میں کچھ نہیں دیکھا جاتا؛ 60 سالہ ام سعد کے موکب پر ایک نظر

ساٹھ سالہ عمر رسیدہ ام سعد کا موکب کافی سادہ ہے لیکن ان کا دل امام حُسین علیہ السّلام اور اہل بیت علیہم السّلام کی محبت سے سرشار ہے، لہٰذا وہ ان دنوں کا بے صبری سے انتظار کرتی ہیں کیونکہ یہ دن ان کے لیے خدا کے تقرب کا وسیلہ اور سید الشہداء علیہ السلام سے وفاداری کے اظہار کا ایک طریقہ ہیں۔

امام حُسین علیہ السّلام سے وفا

ام سعد محسوس کرتی ہیں کہ وہ چائے اور عربی کافی کا جو کپ بھی زائرین کو پیش کرتی ہیں وہ اللہ تعالٰی کی خالص نذر ہے۔ وہ کہتی ہیں: اپنے موکب کی سادگی کے باوجود، میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ یہ عمل اللہ تعالٰی اور امام حُسین علیہ السّلام کی بارگاہ میں شرفِ قبولیت حاصل کرے اور وہ مجھے محشر کے دن اپنی شفاعت سے محروم نہ کریں۔

ان کے یہ الفاظ سچے دل سے ادا ہو رہے تھے اور وہ "هلا بزوار أبو السجاد، هلا بزوار أبو علي" کی صدا بلند کرتے ہوئے پورے خلوص اور لگن کے ساتھ زائرینِ اربعین کی خدمت میں پیش پیش نظر آ رہی تھیں اور انہیں کافی اور چائے پیش کر رہی تھیں۔

عشقِ حقیقی میں کچھ نہیں دیکھا جاتا؛ 60 سالہ ام سعد کے موکب پر ایک نظر

خدمت کا شرف

جب زائرین ان کے خیمے کے پاس سے گزرتے ہیں تو ام سعد نے اپنے بچوں کی طرح ان کا خیر مقدم کرتی ہیں اور ان کے لیے کربلا کے سفر میں سلامتی اور قبولیت کی دعائیں کرتی ہیں۔ ام سعد سمجھتی ہیں کہ ظاہری طور پر چھوٹے سے چھوٹے عمل کے ذریعے سے بھی حسینی خدمت میں حصہ لینا ایک بڑا اعزاز ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے انسان کو توفیق کی ضرورت ہوتی ہے۔

جب ان کے خیمے کے پاس سے گزرنے والے آخری زائر کو ام سعد نے الوداع کیا تو وہ اپنے خیمے کے سائے میں بیٹھ گئیں، ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے لگيں: اللہ تعالیٰ ان کے اس عمل کو قبول کرے اور ساری زندگی زائرینِ امام حُسین علیہ السّلام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس طرح سے ام سعد ہر اس شخص کے لیے خلوص، لگن اور جوش وجذبہ کی علامت رہیں گی، جو امام حُسین علیہ السّلام کے مشن کی خدمت کرنے کی کوشش کرتا ہے، خواہ وہ کم ترین وسائل سے ہی کیوں نہ ہو۔

عشقِ حقیقی میں کچھ نہیں دیکھا جاتا؛ 60 سالہ ام سعد کے موکب پر ایک نظر

عشقِ حقیقی میں کچھ نہیں دیکھا جاتا؛ 60 سالہ ام سعد کے موکب پر ایک نظر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .