۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اربعین ۱۴۴۲

حوزہ/ کربلا معلی میں اربعین کے حوالے سے زائرین کی خدمت کے لیے آٹھ مختلف ممالک سے بیس موکب لگائے گئے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی آستانہ حسینی کے مطابق، امسال کربلا معلی میں اربعین کے حوالے سے زائرین کی خدمت کے لیے آٹھ مختلف ممالک سے بیس موکب لگائے گئے تھے اور ان ممالک سے کئی اہم شخصیات اربعین کے لیے کربلا میں آئے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے: عراقی حکومت کی جانب سے بعض ممالک سے ۱۵۰۰ زائر آنے کی اجازت کے بعد بیس غیر ملکی موکب لگائے گیے جبکہ اہم شخصیات بھی اربعین کے لیے کربلا پہنچے۔

عراق اور اسلامی دنیا میں شعائر اسلامی امور اور مواکب کمیٹی کے ڈپٹی سید هاشم الموسوی کا اس بارے میں کہنا ہے: برطانیہ، سوئیڈن، ھندوستان، پاکستان، ناِئیجیریا، سعودی عرب، لبنان اور کویت وغیرہ سے ایس او پیز کے ساتھ مواکب لگائے گئے اور زائرین میں ماسک بھی تقیسم کیے گیے۔

انکا کہنا تھا: صوبہ کربلا میں اس سال دس ہزار مواکب لگائے گیے تھے جہاں صحت کے اصولوں اور پولیس کی ہم آہنگی سے خدمات انجام دیے جاتے تھے۔

الموسوی کا کہنا تھا: کربلا میں چہلم کے موقع پر اس سال بھی عیسائی، ایزدی اور مندائی مذاہب کے اہم علما موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .