۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
بازداشت مسئول رسانه داعش در کربلا

حوزہ/ عراقی انٹلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی انٹیلیجنس فورسز نے کربلا میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے کچھ مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراقی انٹلیجنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی انٹیلیجنس فورسز نے کربلا میں ایک کارروائی کے دوران داعش کے کچھ مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ دہشت گرد خاتون، عراق میں خواتین اور نوجوانوں کو دہشت گرد گروہ داعش کی طرف راغب کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر داعشی میڈیا انچارج کی حیثیت سے کام کررہی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ داعشی دہشت گرد خاتون نے داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو ویڈیو کلپس کے ذریعے  سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کرتی تھی۔ اس کی گرفتاری کے بعد  اس کے موبائل فون ڈیٹا تک رسائی حاصل کی گئی اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں کی مختلف کارروائیوں کے ویڈیو کلپس موجود ہیں۔

عراقی انٹیلیجنس ایجنسی نے مزید بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ، دہشت گرد خاتون نے داعش کے جرائم پیشہ گروہوں سے وابستہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے سوشل میڈیا پر سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر کرائم حملے کرنے کے لئے تقریباً تین سال سے داعشی میڈیا سیل انچارج بنایا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .