۳۱ شهریور ۱۴۰۳ |۱۷ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 21, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: نجف سے کربلا تک مشی در حقیقت یزیدیت کی شکست ہے۔ نوجوان نسل کو کربلا اور مقاصد کربلا اور نظام ولایت فقیہ سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: نظام ولایت ہی کے ذریعہ مظلوموں، محروموں اور مستضعفین کے حقوق کے لئے جدوجہد کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا: امام خمینی رح نے جس نظام کو دنیائے جہان میں متعارف کرایا وہ معاشرے میں اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھاتا ہے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نوجوان نسل کے مستقبل اور معاشرے میں بڑھتی ھوئی برائیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: آج اگر عوام امام خمینی رح کی شخصیت سے پیار اور محبت کرتی ہے تو وہ صرف اور صرف اس نظام کی وجہ سے ہے جو انہوں نے پوری دنیا میں متعارف کرایا۔ یہی وجہ ہے اس حقیقی نظام کو سبوتاژ کرنے کے لیے طاغوتی و استعماری طاقتیں اکھٹی نظر آتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آئے روز نئی سے نئی پابندیوں کی شکل میں مشکلات پیدا کرنا استعمار کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: مکتب اہل بیت علیہم السلام کے منانے والوں نے باطل سے ٹکرانے کا جو درس لیا ہے وہ کربلا سے لیا ہے۔ تاریخ اسلام میں اگر دیکھا جائے تو ہمیشہ حق اور مظلوم کی فتح ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں ایسے عادلانہ نظام کے لئے کوشش کرنی چاہئے جس سے معاشرے کا ہر شخص عزت اور وقار کی زندگی گزار سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: عوام میں بیداری کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں کہ جب حق و عدل و انصاف کا پرچم نظام ولایت فقیہ کی شکل میں پوری دنیا میں بلند ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .