۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
بس حادثہ

حوزہ/ دیالی کے ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس صوبے کے مشرق میں ایرانی زائرین کی بس پلٹنےسے 10 زائرین زخمی ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ دیالی کے ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس صوبے کے مشرق میں ایک ایرانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی، بس پلٹنے سے 10 زائرین زخمی ہو گئے۔

اربعین کے ایام میں، کربلا کی جانب لا تعداد زائرین سفر کرتے ہیں، ایسے موقع پر سڑک حادثے ایک اہم تشویش کا سبب بن جاتے ہیں، لاکھوں زائرین کار، بس وغیرہ کے ذریعے یا پیدل اس روحانی سفر پر جاتے ہیں جس کی وجہ سے سڑکوں پر بھیڑ اور ٹریفک میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

ایسے موقع پر ڈرائیونگ کے قوانین کی رعایت نہ کرنے، طویل سفر کی وجہ سے تھکاوٹ اور موسمی حالات پر توجہ نہ دینا حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .