۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حال و هوای حرم امامین کاظمین (ع) در شهادت امام موسی کاظم (ع)

حوزہ/ بغداد جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کو محفوظ بنانے کے لیے بغداد کے اطراف میں آپریشنز کئے جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بغداد جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کو محفوظ بنانے کے لیے بغداد کے اطراف میں آپریشنز کئے جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد وں کو ہلاک کر دیا گیا۔

جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان تحسین الخفاجی نے کہا: گزشتہ چندگھنٹوں میں، سیکورٹی فورسز نے شمال بغداد ، مغرب اور جنوب مغرب کے علاقوں میں امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کی تقریب کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردوں پر فضائی حملے اور خصوصی آپریشنز کئے، جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے مزید کہا: اس زیارت کو محفوظ بنانے کے لئے تمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ میٹنگ کی گئی ہے اور سب کے وظائف معین کر دئے گئے ہیں اور ایک قوی ہماہنگی قائم ہو چکی ہے، ہم اس موقع پر تمام زائرین کے استقبال کے لئے آمادہ ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .