۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌الاسلام محمدی / قشم

حوزہ/ حجۃ الاسلام کمال محمدی نے کہا: تمام ائمہ معصومین علیہم السلام نے شکوک و شبہات سے نمٹنے میں وقت اور جگہ کے تقاضوں کے مطابق شیعوں کو جواب دیا ہے اور انہیں کبھی بھی ان کے حال پر تنہا نہیں چھوڑا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام کمال محمدی نے شہادت امام کاظم علیہ السلام کے موقع پر کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام (ع) نے اپنے دور امامت میں شیعہ ثقافت کو فروغ دینے کے لیے بہت سے طلبہ کی تربیت کی ۔

انہوں نے مزید کہا: امام کاظم (ع) کے زمانے میں ہارون الرشید جو کہ عباسیوں میں سب سے زیادہ ظالم و جابر حاکم تھا، امام علیہ السلام نے شیعہ ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اپنے شاگردوں کے ذریعے لوگوں سے رابطے میں تھے۔ امام علیہ السلام کو اپنی امامت میں 4 سے زائد مرتبہ قید کیا گیا لیکن آپ کے شاگردوں نے لوگوں میں علم و معرفت کو فروغ دیا۔

حجۃ الاسلام کمال محمدی نے مزید کہا: تمام ائمہ معصومین علیہم السلام نے شکوک و شبہات سے نمٹنے میں وقت اور جگہ کے تقاضوں کے مطابق شیعوں کو جواب دیا ہے اور انہیں کبھی بھی ان کے حال پر تنہا نہیں چھوڑا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .